ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پاکستان سنی دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے:ایران کی تنبیہ

پاکستان سنی دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے:ایران کی تنبیہ

Mon, 08 May 2017 20:31:22    S.O. News Service

تہران،8مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی سرزمین پر حملے کرنے والیسنی جنگجوؤں کی پاکستان میں موجود پناہ گاہوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، تو ان پناہ گاہوں کو ایران سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بیان ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے آج پیر کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ پاکستانی حکام دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے ٹھکانے بند کرائیں گے۔ گزشتہ ماہ پاک ایران سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جنگجوؤں نے دس ایرانی سرحدی محافظوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تہران حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ جیش العدل نامی گروہ کے ارکان نے پاکستان سے کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پچھلے ہفتے پاکستان کے دورے پر وزیر اعظم نواز شریف پر زور دیا تھا کہ وہ سرحد پر سلامتی کے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اضافی نفری تعینات کرائیں۔


Share: